امریکا نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی 

 امریکا نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرتے ہوئے اس کی کمپنی بائٹ ڈانس اور ٹنسنٹ کیساتھ ختم کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔صدر ٹرمپ کے دستخط کردہ حکم نامے میں یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ امریکا کی قومی سلامتی کے پیشِ نظر ٹک ٹاک کے مالکان کے خلاف جارحانہ کارروائی کرنا ہوگی۔ امریکی صدر ان چینی ایپس پر امریکی صارفین اور اہم شخصیات کا ڈیٹا جاسوسی کی نیت سے چین کو فراہم کرنے کا الزام عائد کرتے آئے ہیں۔امریکی صدر کی جانب سے جاری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی کے پیشِ نظر ٹک ٹاک کے مالکان کے خلاف جارحانہ کارروائی کرنا ہوگی۔ ٹک ٹاک اور وی چیٹ دونوں نے اب تک اس حوالے سے اپنا ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ ٹک ٹاک ان الزامات کی تردید کرتا ہے کہ اس کے ڈیٹا پر چینی حکومت کا کنٹرول ہے یا اس تک چینی حکومت کو رسائی حاصل ہے۔
 ٹک ٹاک

مزید :

صفحہ اول -