لوٹ مار ایسوسی ایشن نے عثمان بزدار کی نیب طلبی پر طوفان کھڑا کردیا: فیاض الحسن 

    لوٹ مار ایسوسی ایشن نے عثمان بزدار کی نیب طلبی پر طوفان کھڑا کردیا: فیاض ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (نمائندہ خصوصی) وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ لوٹ مار ایسوسی ایشن نے عثمان بزدار کی نیب طلبی پر طوفان کھڑا کر دیا، شراب لائسنس کا اختیار صرف ڈی جی ایکسائز کے پاس ہے، لائسنس انہوں نے ہی جاری کیا، سارے معاملے میں عثمان بزد ا ر پر کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام سمجھ سے بالاتر ہے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب نیب کے سامنے قابلِ احترام انداز میں پیش ہونگے اور تمام سوالات کے جوابات دیں گے۔گزشتہ روز شراب لائسنس کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب کی نیب طلبی پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہو ئے صوبائی وزیرِاطلاعات فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا لاہور ایئرپورٹ کے قریب نئے تعمیر شدہ ہوٹل نے شراب کے کوٹے کیلئے اپلائی کیا،کسی بھی ہوٹل کو شراب فروخت کرنے کا لائسنس جاری کرنے کا اختیار صرف ڈی جی ایکسائز کے پاس ہے، ڈی جی ایکسائز نے ضروری کارروائی کے بعد مذکورہ ہوٹل کو لائسنس جاری کیا اور میڈیا پر اس بات کا چرچہ ہونے کے بعد ڈی جی ایکسائز نے فائل وزیرِاعلیٰ سیکریٹریٹ بھیجی جبکہ وزیرِاعلیٰ سیکریٹریٹ سے فائل اس نوٹ کیساتھ واپس بھجوا دی گئی کہ یہ معاملہ ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں،جس پر ڈی جی ایکسائز کی جانب سے مذکورہ ہوٹل کو جاری کیا گیا لائسنس معطل ہوا، ہوٹل نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا توعدالت نے ڈی جی ایکسائز کے فیصلے کو ختم کرتے ہوئے ہوٹل کے حق میں فیصلہ دیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے اپوزیشن کا نام لئے بغیر کہا آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن نے عثمان بزدار کی نیب طلبی پر بلاوجہ طوفان کھڑا کیا ہوا ہے۔
فیاض چوہان

مزید :

صفحہ اول -