وفاقی وزیر علی زیدی نے نئی شپنگ پالیسی کا اعلان کر دیا

  وفاقی وزیر علی زیدی نے نئی شپنگ پالیسی کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر)  وفاقی وزیر علی زیدی نے نئی شپنگ پالیسی کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا پاکستان کی زیادہ تر برآمدات بندر گاہوں سے ہوتی ہے، ماضی میں میری ٹائم سیکٹر کو نظر انداز کیا گیا، بندرگاہ پر پہلے جہاز لگانے کیلئے کرپشن کی جاتی تھی جس کا خاتمہ کر دیا۔ علی زیدی نے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جہاز کی آمدن پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا، فریٹ چارجز پاکستانی کرنسی میں وصول ہوں گے، سٹیٹ بینک نے شپنگ لانگ ٹرم سہولت کاری کی اجازت دے دی، شپنگ کو اسٹریٹجک انڈسٹری قرار دیا ہے۔ پاکستانی فلیگ کے حامل جہاز کو برتھنگ رائٹ ملے گا، غیر ملکی کی جگہ پاکستانی فلیگ والے جہاز کو فوقیت دیں گے، نجی شعبے کیلئے جی آر ٹی 25 فیصد کم رکھا۔
 شپنگ پالیسی

مزید :

صفحہ اول -