سی پیک کے ثمرات پورے پاکستان  کے عوام کیلئے ہیں، عاصم سلیم باجوہ 

سی پیک کے ثمرات پورے پاکستان  کے عوام کیلئے ہیں، عاصم سلیم باجوہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک کے ثمرات پورے پاکستان کے عوام کیلئے ہیں،شاہراہوں کی تعمیر سے دور دراز علاقوں میں بھی خوشحالی آئیگی۔ سی پیک کے دوسرے مرحلے سے متعلق ایس ڈی پی سیمینار میں اظہار خیال کرتے ہوئے عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک کے ثمرات پورے پاکستان کے عوام کیلئے ہیں گوادر بندرگاہ کی تعمیر کے بعد اس کو دیگر علاقوں سے منسلک کردیا۔منصوبوں کی وسعت کیلئے دور دراز علاقوں تک شاہراہوں کی تعمیر جاری ہے۔ شاہراہوں کی تعمیر سے دور دراز علاقوں میں بھی خوشحالی آئے گی۔سی پیک کے منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے تیزی سے کام جاری ہے انشاء اللہ یہ بھی جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائینگے اور ان کے ترقی و خوشحالی پر دور رس اثرات مرتب ہونگے۔
 عاصم سلیم باجوہ 

مزید :

صفحہ اول -