10 لاکھ93ہزار 4سو  ہیکٹرپر  انسداد ٹڈی دل آپریشن مکمل، فخر امام 

    10 لاکھ93ہزار 4سو  ہیکٹرپر  انسداد ٹڈی دل آپریشن مکمل، فخر امام 

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ابھی ہمیں بھارت سے ٹڈی دل کے حملے کا سامنا ہے یہ بات وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق، سید فخر امام نے نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر (این ایل سی سی) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز، کوآرڈنیٹر این ایل سی سی نے بھی اس موقع پر موجود تھے اب تک 4815400 ہیکٹر پر سروے کیا گیا ہے اور 1093400 ہیکٹر پر انسداد ٹڈی دل آپریشن کیا جاچکا ہے ایف اے او نے ٹڈی دل سے متعلق پیشن گوئی شیئر کی جنوب مغربی ایشیاء میں، ایران میں صورتحال میں بہتری آئی ہے تاہم، بھارت پاکستان سرحد کے دونوں اطراف صورتحال سنگین بنی ہوئی ہے اگست میں کافی ہیچنگ اور بینڈ تشکیل کی توقع کی جارہی ہے۔ سپارکو کے مطابق ادارہ ٹڈیوں سے متاثرہ علاقوں کی نشاندہی،سروے اور کنٹرول آپریشن میں مدد کر رہا ہے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی) نے  این ایل سی سی کے بارے میں بھی آگاہ کیا پنجاب نے بتایا کہ 14،583،148 ہیکٹر کا سروے کیا گیا ہے اور 458،960 ہیکٹر میں آپریشن کیا گیا  چولستان میں تازہ ترین آپریشن کیا گیا  بلوچستان نے بتایا کہ 15,932,993 ہیکٹر پر سروے کیا گیا اور 472,487 ہیکٹر میں آپریشن کیا گیا ہے۔خیبر پختونخواہ نے بتایا کہ 8,052,726 ہیکٹر پر سروے کیا گیا اور 62535 ہیکٹر میں آپریشن کیا گیا ہے سندھ نے  9,460,053 ہیکٹر پر سروے کیا گیا اور 101,168 ہیکٹر میں آپریشن کیا گیا ہے۔ 

فخر امام 

مزید :

صفحہ اول -