شاہ محمود کا لبنان کے وزیر خارجہ کو فون، بیروت سانحے پر اظہار افسوس
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لبنان کے وزیر خارجہ کو فون کر کے بیروت سانحے پر حکومت پاکستان اور قوم کی طرف سے تعزیت کا اظہار کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا بیروت دھماکوں اور شدید جانی و مالی نقصان پر دل گرفتہ ہے، پاکستان اس مشکل گھڑی میں اپنے لبنانی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے، اس المناک سانحے میں لبنان کی حکومت اور عوام کا عزم و حوصلہ قابلِ تحسین ہے۔دونوں وزرائے خارجہ نے حالات معمول پر آنے کے بعد جلد ملاقات پر اتفاق کیا۔
شاہ محمود