ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنیوالوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے: چودھری سرور

  ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنیوالوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے: چودھری سرور

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نیوالوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ حکومت پار لیمنٹ کے اندر باہر مضبوط ہے، اپوزیشن کے کسی پر یشر میں آنیوالے نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گور نر ہاؤس میں اعجاز احمد چوہدری اور فیض اللہ کموکا سمیت تحر یک انصاف کے مختلف اضلا ع سے آنیوالے وفودسے ملاقات کے دوران کیا۔چودھری سرور نے مزید کہاکہ تمام حکومتی سٹیک ہولڈرز ایک پیج پر ہیں، سیاسی پوائنٹ سکورنگ کرنیوالوں کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا۔عوام کو ہر شعبے میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے گا۔ قومی اداروں کو کرپشن اور سیاسی مداخلت سے پاک کر رہے ہیں۔ گور نر نے کہا کہ سلامتی کونسل کا مسئلہ کشمیر دوبارہ زیر غور لانا سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی ہے پاکستان سفارتی سمیت ہر محاذ پر کامیابی کیساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

چودھری سرور

مزید :

صفحہ آخر -