بھارتی شہر حیدرآباد میں عمارت گرانے کی آڑ میں مزید 2 مساجد شہید

بھارتی شہر حیدرآباد میں عمارت گرانے کی آڑ میں مزید 2 مساجد شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(این این آئی) بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی شہرحیدر آباد کے سیکریٹریٹ کی عمارت کوگرائے جانے کے دوران دو تاریخی مساجد کو بھی شہید کردیا گیا ہے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان خالدسیف اللہ رحمانی نے بتایا کہ جامع مسجد ہاشمی اور مسجددفاترمعتمدی کی شہادت پوری امت مسلمہ کیلئے تکلیف کا باعث ہے۔  انھوں نے کہاکہ مسجد کسی متبادل جگہ پرنہیں بلکہ اسی جگہ تعمیرکی جائیں جہاں وہ پہلے موجود تھیں۔1947 سے ابتک بھارت میں سیکڑوں مساجد کو مندروں اور گوردواروں میں تبدیل کیا جا چکا ہے۔ بھارتی شہروں امرتسر اورہریانہ میں ایسی16تاریخی مساجد ہیں جن کو مسلم کمیونٹی کے احتجاج کے باوجود گوردواروں میں تبدیل کردیا گیا۔ 
مساجد شہید

مزید :

صفحہ آخر -