پی سی بی کا بڑافیصلہ: کوئی ہوم سیریز بیرون ملک نہ کھیلنے کا اعلان

پی سی بی کا بڑافیصلہ: کوئی ہوم سیریز بیرون ملک نہ کھیلنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا کہ پاکستان اب اپنی کوئی بھی ہوم سیریز نیوٹرل مقام پر نہیں کھیلے گا بلکہ پاکستان میں ہی سیریز کا انعقاد کیا جائے گا برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں احسان مانی نے کہا کہ سال 2022 میں انگلینڈ کے دورہ پاکستان نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں لگتا، پاکستان اب ایک محفوظ ملک ہے اور یہاں کا دورہ کرنے والی ٹیموں کو سربراہ مملکت جتنی سیکیورٹی دیتے ہیں۔احسان مانی نے کہا کہ ہماری ہوم سیریز اب کبھی نیوٹرل مقام پر نہیں ہو گی، اپنے ہوم میچز پاکستان میں کھیلیں گے یا نہیں کھیلیں گے مگر ہماری اولین ترجیح ہوگی کہ اب ہم اپنی سیریز اپنی سر زمین پر ہی منعقد کریں اور اس کے لئے ہم ہر ممکن کوشش کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ ایم سی سی کی ٹیم نے یہاں گالف کھیلی، تاریخی مقامات اور ریسٹورنٹس بھی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ جب 2 سال بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم آئے گی تو حالات اور بھی بہتر ہوجائیں گے انہوں نے کہا کہ کرکٹ کی بحالی کے لئے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور اس فیصلہ کو بہت زیادہ سراہا گیا ہے اور اب امید ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرے گی او ر اس حوالے سے بات چیت کا آغاز کردیا گیا ہے احسان مانی نے کہاکہ پاکستان کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے اور پی ایس ایل فائیو کا کامیاب انعقاد اس کا منہ بولتا ثبوت ہے مستقبل میں ہم اپنی ہوم سیریز کا انعقاد پاکستان میں ہی کروانے کی کوشش کریں گے۔