پاکستان میں 7 فیصدافراد لیپ ٹاپ، 2 فیصدٹیبلٹ کے مالک، رپورٹ

  پاکستان میں 7 فیصدافراد لیپ ٹاپ، 2 فیصدٹیبلٹ کے مالک، رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی ریسرچ آرگنائزیشن گیلپ ڈیٹا اینالیٹکس نے حال ہی میں پاکستان میں لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ کے حوالے سے ایک تحقیق کی ہے۔گیلپ کے پاکستان سوشل اینڈ لیونگ اسٹینڈرڈ میجرمنٹ سروے سے یہ بات سامنے آئی کہ صرف 7 فیصد پاکستانیوں کے پاس لیپ ٹاپ جبکہ 2 فیصد پاکستانیوں کے پاس ٹیبلٹس ہیں۔ سروے کا بنیادی مقصد پاکستان میں وبائی مرض کورونا وائرس کے اثرات کا مطالعہ کرنا تھا کہ کیسے وبا نے اسمارٹ فونز اور دیگر ڈیوائسز کو عیش و عشرت کے بجائے اسے ضرورت بنا دیا اور ملک میں کتنے لوگوں کے پاس لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹس موجود ہیں۔اعدادو شمار کے مطابق بلوچستان میں 2 فیصد لوگوں کے پاس لیپ ٹاپ ہیں۔ اسی طرح اسلام آباد اور کراچی سے مجموعی طور پر 5 فیصد لوگوں کے پاس لیپ ٹاپ ہیں جن میں زیادہ تر اربن سندھ اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد ہیں۔
رپورٹ

مزید :

صفحہ آخر -