لاک ڈاؤن میں عوام نے بھرپور تعاون کیا،صوبائی وزیر کھیل

لاک ڈاؤن میں عوام نے بھرپور تعاون کیا،صوبائی وزیر کھیل

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان، آثار قدیمہ و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے کورونا وائرس کے باعث معطل ہونیوالی کھیلوں اور سیاحت کی سرگرمیوں کی بحالی کو خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہونیوالے لاک ڈاؤن میں عوام نے بھرپور تعاون کیا جس پر عوام کے شکر گزار ہیں، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کھیلوں کی سرگرمیاں حکومتی ہدایت کے مطابق شروع کی جائیں گی، صوبے کے گراؤنڈز کی رونقیں ایک بار بھر بحال ہونگی، پنجاب میں سیاحت کے حوالے سے بھی قوائد کے مطابق سرگرمیاں بحال ہونگی، عوام محکمہ سپورٹس اور سیاحت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں، کھلاڑیوں کی فلاح کے لئے سفارشات طلب کی ہیں، عوام کو پنجاب میں کھیلوں کے حوالے سے اہم خوشخبری جلد دی جائے گی، لاک ڈاؤن کے دوران محکمہ کھیل نے اپنا کام جاری رکھا، حالات بہتر ہونے پر نئے ایونٹس شروع کریں گے۔

وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور خان بھٹی نے مزید کہاکہ کورونا وائرس کے دوران وزیر اعظم عمران خان کے سمارٹ لاک ڈاؤن کے فیصلے سے پوری قوم محفوظ رہی، عالمی سطح پر بھی سمارٹ لاک ڈاؤن کے فیصلے کو سراہا گیا، عوام سے مزید تعاون اور احتیاط کرنے کی اپیل ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -