پنجاب میں 7ماہ کے دوران 1800 سے زائد افراد قتل ہوئے،رپورٹ

پنجاب میں 7ماہ کے دوران 1800 سے زائد افراد قتل ہوئے،رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(رپورٹ:  یونس باٹھ) صوبہ پنجاب میں گزشتہ 7ماہ کے دوران مختلف شہروں میں 1800 سے زائد افراد کو قتل کیا گیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق صوبے بھر میں 2200  سے زائد افراد کو قتل کرنے کی نیت سے زخمی کیا گیا۔ مختلف جرائم کے7000 سے زائدواقعات رونما ہو چکے ہیں۔ بداخلاقی کے 1600سے زائدجبکہ اجتماعی بد اخلاقی کے 77واقعات رونما ہوئے۔ پنجاب میں گاڑیاں اور موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کے 12ہزار سے زائد واقعات ہوئے۔پولیس ذرائع کے مطابق سال کے پہلے 7ماہ کے دوران سوا2 لاکھ سے زائد مقدمات کا اندراج کیا گیا۔۔رواں سال ڈکیتی اور راہزنی کی 9 ہزار 273 جبکہ گذشتہ سال سات ہزار 680 وارداتیں ریکارڈ ہوئیں۔ گینگ ریپ کے 86 جبکہ 2019 میں 85 واقعات ریکارڈ ہوئے۔سی سی پی اولاہور ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ چھ ماہ میں خاص طور پر لاک ڈاؤن کے بعد جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا ہے اس کی بڑی وجہ بڑھتی ہوئی آبادی اورکورونا وبا کے دوران معاشی بحران ہے۔
جرائم میں اضافہ

مزید :

صفحہ آخر -