اولڈ ٹریفورڈ کی گھنٹی بجانا میرے لیے اعزاز ہے، وسیم اکرم

اولڈ ٹریفورڈ کی گھنٹی بجانا میرے لیے اعزاز ہے، وسیم اکرم

  

اولڈ ٹریفورڈ(نیٹ نیوز) وسیم اکرم نے گھنٹی بجا کر اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں تیسرے روز کا کھیل شروع ہونے کا اعلان کیا۔سابق کپتان کی جانب سے سوشل میڈیا پرجاری کی جانے والی تصویر میں وہ ایک ہاتھ میں گلوز پہنے بیل بجاتے نظر آرہے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ میں ہمیشہ سے یہ گھنٹی بجانا چاہتا تھا اور اولڈٹریفورڈ میں یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے اس کا موقع ملا اور گھنٹی بجاکر بہت زیادہ خوشی محسوس ہوئی جو ناقابل بیان ہے سابق کپتان اور کمنٹیٹر نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی حاصل کرے۔

اس سے مجھے بہت زیادہ خوشی محسوس ہوگی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -