کرپشن کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پرعمل پیرا ہیں، ترجمان پنجاب حکومت

  کرپشن کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پرعمل پیرا ہیں، ترجمان پنجاب حکومت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزداراداوں اور قانون کا احترام کرتے ہیں لیکن اپوزیشن نے نیب کے جس نوٹس پر خواہشات اور امیدوں کی عمارت کھڑی کی ہے وہ زمین بوس ہو جائے گی، وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پرعمل پیرا ہیں اور شفافیت پر مبنی یہی پالیسیاں اپوزیشن کی آنکھوں میں کھٹکتی ہیں۔اپنے ویڈیو بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ  عثمان بزدار اداروں اور قانون کے احترام میں یقینی طور پر نیب کے نوٹس پر پیش ہوں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے دو سالہ دور میں شفافیت اور گڈ گورننس کی مثالیں قائم کی ہیں اور اپوزیشن لاکھ کوششوں کے باوجود کسی طرح کی بے ضابطگی کو سامنے نہیں لا سکی۔ اپوزیشن نے نیب کے جس نوٹس پر خواہشات اور امیدوں کی عمارت کھڑی کی ہے وہ زمین بوس ہونے جارہی ہے اور اس کی دھول اپوزیشن کے چہرے پر ہی پڑے گی۔
مسرت جمشید

مزید :

صفحہ آخر -