خیبر پختونخوا اسمبلی نے پی سی سی کے ترمیمی بل 2020کی منظوری دیدی

خیبر پختونخوا اسمبلی نے پی سی سی کے ترمیمی بل 2020کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا اسمبلی نے پبلک سروس کمیشن ترمیمی بل 2020 کی منظوری دے دی، اپوزیشن اراکین نے سوالات کے جوابات نہ دینے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس اسپیکرمشتاق غنی کی صدارت میں ہوا، وقفہ سوالات کے دوران مختلف محکموں کی جانب سیاپوزیشن ممبران کو جواب نہ دینے پر ناراضگی کا اظہار کیا جس پر اسپیکرنے سوالات سے متعلق اسمبلی عملے کو چیمبر میں طلب کیا جبکہ چیف سیکرٹری کو ہدایت دی کہ دو ہفتوں کے اندر متعلقہ سوالات کے جواب دیئے جائیں۔سپیکر کا کہنا تھا کہ غیر ذمہ دارانہ رویہ برداشت نہیں کیا جائیگا، ایوان میں خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن ترمیمی بل 2020 کی منظوری بھی دی گئی، اجلاس پیر کے روز سہ پہر3 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
پی سی سی 
 

مزید :

صفحہ آخر -