عالمی سائیکلنگ چیمپئن شپ کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز آج ہونگے

عالمی سائیکلنگ چیمپئن شپ کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز آج ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام عالمی روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کے لئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے چناؤ کے لئے ٹرائلز آج اسلام آباد میں ہوں گے جبکہ 10 اگست کو کراچی میں ہوں گے۔ گذشتہ روز پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹرائلز کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور عالمی روڈ سائیکلنگ کی انفرادی ٹائم ٹرائل چیمپئن شپ رواں سال 20 سے 27 ستمبر تک سوئٹزرلینڈ میں منعقد کی جارہی ہے جس میں دنیا بھر سے نامورسائیکلسٹ حصہ لیں گے۔