ایل ایل بی تحریری امتحانات کیخلاف درخواست، جامعہ پنجاب کو فیصلہ کرنیکا حکم

  ایل ایل بی تحریری امتحانات کیخلاف درخواست، جامعہ پنجاب کو فیصلہ کرنیکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ایل ایل بی کے تحریری امتحانات کے خلاف دائردرخواست پر پنجاب یونیورسٹی کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا،مسٹرجسٹس مزمل اختر شبیر نے پنجاب یونیورسٹی کے طالب علم ملک احمد شمیم کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزارکی طرف سے سید علی عمران ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ کورونا وبا کے باعث امتحانی سنیٹر میں بلا کر پیپر لینا خطرے سے خالی نہیں۔ پوری دنیا میں آن لائن پیپرز کا طریقہ رائج ہو چکا ہے لیکن پنجاب یونیورسٹی نے فزیکل پیپرز لینے کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی۔ اقدام کالعدم قرار دیا جائے،عدالت عالیہ نے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو درخواست گزار کا موقف سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
ایل ایل بی

مزید :

صفحہ آخر -