چوری کامقدمہ، سٹیج اداکارہ ثمر رانا کی عبوری ضمانت میں 12اگست تک توسیع

          چوری کامقدمہ، سٹیج اداکارہ ثمر رانا کی عبوری ضمانت میں 12اگست تک ...

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے چوری کے مقدمہ میں ملوث سٹیج ادکارہ ثمر رانا کی عبوری ضمانت میں 12اگست تک توسیع کردی،عدالت نے تفتیش افسر کی رپورٹ مکمل نہ ہونے پر کیس کی سماعت مذکورہ بالاحکم کے ساتھ ملتوی کی ہے،ایڈیشنل سیشن جج احسن محبوب بخاری نے ملزمہ کے خلاف چوری کے مقدمہ میں  ضمانت کی درخواست پر سماعت کی،کیس کی سماعت شروع ہوئی تو تفتیشی افسر نے عدالت کوبتایا کہ ملزمہ کی تفتیش مکمل نہیں،عدالت سے استدعاہے کہ تفتیش مکمل کرنے کے لئے مہلت دی جائے،جس پر فاضل جج نے مذکورہ بالاحکم جاری کردیاہے،درخواست گزارملزمہ کا موقف ہے کہ تھانہ نواں کوٹ پولیس نے اس کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کر رکھا ہے،وہ بے قصور ہوں ہیں،ساتھی ادکارہ نے جھوٹا مقدمہ درج کروایاہے۔

چوری کا مقدمہ

مزید :

صفحہ آخر -