جم اور سوئمنگ پول کھولنے کے حوالے سے سپورٹس بورڈ میں اجلاس

جم اور سوئمنگ پول کھولنے کے حوالے سے سپورٹس بورڈ میں اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹرایڈمن سپورٹس بورڈ پنجاب جاوید چوہان اور ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی کی سربراہی میں جم اور سوئمنگ پول کھولنے کے حوالے سے کورونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق ایس او پیز طے کرنے کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب میں اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس چاند پروین، پاکستان کوچنگ سنٹر کے ڈائریکٹر رانا نصراللہ، سی ای او شیپس خواجہ ندیم احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر رئیس الرحمان سمیت جم اور سوئمنگ پول مالکان و عہدیداران نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان نے کہاہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز کا طے ہونا ضروری ہے، احتیاط سے ہی ہم کورونا وائرس سے خود بھی محفوظ رہ سکتے ہیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھ سکتے ہیں، جم اور سوئمنگ پول مالکان اور عہدیداران کی تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہیں، ہمارا مقصد صحت مندانہ سپورٹس سرگرمیوں کا حصول ہے، کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں جم اورسوئمنگ پول میں ایس او پیز پر عمل کرکے ہی کورونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے، ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی نے کہا ہے کہ کورونا وبائکا زور ٹوٹنے پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں تمام سرگرمیاں بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں،احتیاط علاج سے بہتر ہے۔
، جم اور سوئمنگ پول میں ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل کیا جائے گا۔