صارف خواتین کونشوونما کیش وظائف بھی دئیے جائیں گے، ڈاکٹر ثانیہ نشتر
اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ جلد شروع ہونے والے سٹنٹنگ کی روک تھام پر مبنی احساس نشوونما پروگرام کے تحت قبائلی ضلع خیبر کے نشوونما مرکز کی تیاریاں تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ احساس نشوونما پروگرام میں صارف خواتین کونشوونما کیش وظائف بھی دئیے جائیں گے۔اس سلسلے میں تمام نشوونما مراکز پر اے ٹی ایم مشینیں خاص طور پرنصب کی جارہی ہیں تاکہ احساس کی صارف خواتین کو بائیومیٹرک تصدیق کے ذریعے ادائیگیوں میں سہولت ہو۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر