لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما تعطیلات کے 8ویں ہفتے کا روسٹر جاری
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے 8ویں ہفتے کا روسٹر جاری کردیاگیاہے،جس کا اطلاق 10 اگست سے ہو گا۔روسٹر کے مطابق عدالت عالیہ لاہور کی پرنسپل سیٹ پرلاہورمیں 4ڈویژن اور 8سنگل بنچ تشکیل دیئے گئے ہیں،ڈویژن بنچ نمبر ایک چیف جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس جواد حسن،ڈویژن بنچ نمبر نمبر دو جسٹس شاہد وحید اور جسٹس چودھری محمداقبال،ڈویژن بنچ نمبر 3 جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس فاروق حیدر جبکہ ڈویژن بنچ نمبر 4جسٹس اسجد جاوید گورال اور جسٹس محمد وحید خان پر مشتمل ہے،ڈویژن بنچوں میں شامل تمام جج صاحبان سنگل بنچ کے طور پر بھی کام کریں گے،علاوہ ازیں روسٹر کے مطابق لاہورہائی کورٹ کے ملتان بنچ اورراولپنڈی بنچ میں ایک ایک جبکہ ملتان بنچ دو جج صاحبان اس ہفتے کام کریں گے،مسٹر جسٹس انوارالحق پنوں راولپنڈی بنچ،مسٹر جسٹس چودھری عبدالعزیز بہاولپور بنچ جبکہ مسٹر جسٹس چودھری مشتاق احمد اور مسٹر جسٹس مرزا وقاص رؤف ملتان بنچ میں عدالتی امور انجام دیں گے۔
بنچ تشکیل