سرفراز کو12 ویں کھلاڑی کی حیثیت سے گراؤنڈ بھیجنے پر سوشل میڈیا پر طوفان برپا

سرفراز کو12 ویں کھلاڑی کی حیثیت سے گراؤنڈ بھیجنے پر سوشل میڈیا پر طوفان برپا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانچسٹر (نیٹ نیوز) قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو مانچسٹر ٹیسٹ میں 12 ویں کھلاڑی کی حیثیت سے گراؤنڈ میں بھیجنے پر سوشل میڈیا پر ایک طوفان کھڑا ہو گیا۔سابق کپتان سرفراز احمد کو گراؤنڈ میں پانی اور جوتے دیکر بجھوانے کا، سوشل میڈیا پر ہر کوئی اپنے اپنے انداز میں اس کو بیان کر رہا ہے، کسی نے کھیل کا حصہ قرار دیا تو کسی نے کہا کہ سابق کپتان کی بے قدری کی گئی ہے اور سینئر کھلاڑی ہونے کے ناطے انہیں عزت نہیں دی گئی ان کو اس طرح سے گراؤنڈ نہیں بھیجنا چاہئیے تھا وہ ٹیم کے سابق کپتان رہ چکے ہیں جبکہ کئی افراد نے کہا کہ کوئی بات نہیں یہ کھیل کا حصہ ہے اس پر شور مچانے کی ضرورت نہیں ہے اس پر تنقید کا کوئی جواز نہیں۔