ٹی 20ورلڈکپ، آسٹریلیا سے میزبانی چھین کر بھارت کو دیدی گئی
دبئی (نیٹ نیوز)آسٹریلیا سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی چھین لی گئی، آئی سی سی نے 2021 میں ٹورنامنٹ کی میزبانی بھارت کو سونپ دی، کینگروز کے دیس 2022 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا۔آئی سی سی اجلاس میں بڑے فیصلے کیے گئے ہی اجلاس کے دوران بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے آسٹریلیا سے اگلے سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی چھین لی گئی ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ رواں سال آسٹریلیا میں شیڈول تھا، لیکن کرونا وائرس کی وجہ سے ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا گیا۔ آئی سی سی نے بھارت کے دباو میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کی میزبانی بھارت کو دے دی ہے۔ جبکہ آسٹریلیا کو 2022 کے ٹورنامنٹ کی میزبانی ملی ہے آئی سی سی نے اس بات کا اعلان گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں کیا جس میں اس نے اگلے سال آسٹریلیا کے بجائے بھارت کو میزبانی دینے کا فیصلہ کیا اور 2022 میں اب آسٹریلیا ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔