پی ایس ایل فائیو،بورڈ کا گراؤنڈ سٹاف کیلئے انعام کا اعلان

پی ایس ایل فائیو،بورڈ کا گراؤنڈ سٹاف کیلئے انعام کا اعلان

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے دوران گراؤنڈ اسٹاف کی انتھک محنت کو سراہتے ہوئے،ان کے لیے مالی انعام کا اعلان کیا ہے۔ لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان کے اسٹیڈیمز کے گراؤنڈ اسٹاف میں شامل 63 افرادپر مشتمل عملے کو احسن انداز میں ذمہ داریاں نبھانے پر بونس دینے کا اعلان کیا ہے۔ ان 63افراد کو ماہ اگست میں ان کی تنخواہ کا 50 فیصد اضافی حصہ انہیں بطور بونس دیا جائے گا۔اس کے علاوہ پی سی بی نے ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے گراؤنڈ اسٹاف کے عملے میں شامل 5 افرادکے لیے10ہزار روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

۔رواں سال پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کرواکے تاریخ رقم کی تھی۔

تاہم کوویڈ19 کی وباء کے سبب ایونٹ کے پلے آف میچز اور فائنل ملتوی کرنے پڑے تھے۔گراؤنڈ اسٹاف کے 68 رکنی عملے کی انتھک محنت کی بدولت شائقین کرکٹ کو پی ایس ایل کے دوران اعلیٰ معیار کے کرکٹ مقابلے دیکھنے کو ملے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -