تعمیراتی پیکیج نے انقلاب برپا کردیا، ہاؤسنگ سیکٹر کی رونقیں بحال ہو رہی ہیں: یاسر قاضی 

  تعمیراتی پیکیج نے انقلاب برپا کردیا، ہاؤسنگ سیکٹر کی رونقیں بحال ہو رہی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(انٹرویو: میاں اشفاق انجم) وزیراعظم کے تعمیراتی پیکیج نے انقلاب برپا کیا ہے ہاؤسنگ سیکٹر کی رونقیں بحال ہو رہی ہیں۔پام سٹی فیروزپور روڈ لاہور کی چھوٹی مگر خوبصورت ترین کیٹڈڈ رہائشی و کمرشل سکیم ہے، ہم فائلز پر یقین نہیں رکھتے،رہائشی اور کمرشل پلاٹ آسان اقساط میں دستیاب ہیں،10اگست سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہو رہا ہے، انڈر گراؤنڈ بجلی کے نظام کیساتھ پھولوں کی بہار میں درجنوں گھروں کی تعمیر جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار لاہور ڈویلپرز اینڈ بلڈر ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین اور پام سٹی کے ڈائریکٹر یاسر قاضی نے روزنامہ ”پاکستان“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے سی وی ٹی سی اور اشٹام ڈیوٹی ایک فیصد کرنے کے مثبت اثرات مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں،یاسر قاضی نے کہا ہاؤسنگ سکیم کی منظوری کیلئے 40دن کی ڈیڈ لائن خوش آئند ہے، اس پر عملدرآمد کیلئے وزیراعظم کو سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا چاہیے۔پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم وزیراعظم کے 50لاکھ گھروں کی تعمیر میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔یاسر قاضی نے بتایا ڈویلپرز اور بلڈر کے مسائل کے حل کیلئے ان کے نمائندوں کو اعتماد میں لینا ہو گا۔ وائس چیئرمین نے وزیراعظم کے تعمیرا تی شعبہ کیلئے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تعمیراتی پیکیج کیلئے 31دسمبر 2020ء تک کی معیاد بڑھا کر 31دسمبر 2021ء تک کرنی چاہیے۔ گھروں کی تعمیر کیلئے ایمنسٹی کے مثبت اثرات آ رہے ہیں۔ LDA میں ہاؤسنگ سکیم کی منظوری کیلئے ون ونڈو نظام دیا جائے، ٹیکسز کی ادائیگی کیلئے فرینڈلی پالیسی متعار ف کرائی جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -