پام سٹی فیروزپور روڈ ممبران کیلئے خوشخبری،رہائشی و کمرشل پلاٹس کی قیمتوں میں اضافہ

 پام سٹی فیروزپور روڈ ممبران کیلئے خوشخبری،رہائشی و کمرشل پلاٹس کی قیمتوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) پام سٹی فیروزپور روڈ کے ممبران کیلئے خوشخبری،رہائشی اور کمرشل پلاٹس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ ڈیڑھ سال سے ڈھائی سال تک کی آسان اقساط میں بکنگ کا اعلان 10اگست سے نافذ العمل شیڈول کے مطابق نئی قیمتیں اس طرح ہوں گی ساڑھے تین مرلہ رہائشی جس کی قیمت 28لاکھ 50ہزار تھی اب  32لاکھ کر دی گئی ہے۔ 5مرلہ کی قیمت 38لاکھ 50ہزار سے بڑھا کر 42لاکھ کر دی گئی ہے، 7مرلہ 47لاکھ 50ہزار سے 51 لاکھ ہو گئی ہے۔8 مرلہ 53لاکھ 50ہزار سے 57لاکھ کر دی گئی ہے 10مرلہ کی قیمت 70لاکھ سے بڑھا کر 72لاکھ کر دی گئی ہے۔ 8مرلہ کمرشل کی قیمت ایک کروڑ 75لاکھ سے بڑھا کر دو کروڑ کر دی گئی ہے۔ پام سٹی انتظامیہ کا کہناہے ہماری سوسائٹی کی قیمتیں سب سے کم ہیں،تمام پلاٹس موقع پر اقساط میں دستیاب ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -