کراچی: نالوں سے کچرا نکالنے کا کام تیزی سے جاری

         کراچی: نالوں سے کچرا نکالنے کا کام تیزی سے جاری

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سولڈ ویسٹ ایمرجنسی اینڈ ایفی کیسی پراجیکٹ کے ڈائریکٹر زبیر چنا نے کہا ہے کہ حکومت سندھ اور ایف ڈبلیو او کی جانب سے کراچی میں نالوں سے کچرا نکالنے کا کام جاری ہے۔میڈیا سے گفتگو میں پراجیکٹ ڈائریکٹر زبیر چنا نے کہا کہ 3 جولائی سے اب تک 38 نالوں سے 42 لاکھ 75ہزار 30 کیوبک فٹ کچرا نکالا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے کراچی میں نالوں کی صفائی کا کام 3 جولائی کو شروع کیا تھا،3 اگست کو تین نالوں کی صفائی کا کام ایف ڈبلیو او کے سپرد کیا گیا جب میں گجر نالہ، سی بی ایم نالہ اور مواچھ گوٹھ نالے شامل ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹے میں 38 نالوں سے 70 ہزار کیوبک فٹ کچرا نکالا گیا ہے، یہ کچرا سائٹ ایریا اور جام چاکرو میں لینڈ فل سائٹ میں ڈالا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -