سندھ حکومت کراچی کومسائل میں دھکیل رہی ہے، خرم شیر زمان
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ بارش سے متعلق سندھ حکومت نے کوئی پلان نہیں دیا، سندھ حکومت بتائے کراچی کے شہریوں سے سوتیلاسلوک کیوں کیا جارہا ہے؟اپنے ایک بیان میں خرم شیرزمان نے کہا کہ شہربارش میں مسائل سے بھرا ہوا ہے سندھ حکومت قانون سکھارہی ہے، سندھ حکومت کے وزیرغلط وڈیوایڈٹ کرکے الزامات کا نیا سلسلہ شروع کرچکے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کوسازش کے تحت مسائل میں دھکیل رہی ہے، 2روز سے بارش جاری ہے لیکن مشینری کہیں نظرنہیں آرہی، دیگرشہروں میں نالوں کی صفائی کے نام پر ڈرامے جاری ہیں۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کامنشور اب پیسہ کھپے کھپے بن چکا ہے، اگر ایف ڈبلیو او کام نہ کرتا تو کراچی پھر سے تالاب بن چکاہوتا، سندھ حکومت اپنی پیڈسوشل میڈیا سے اداروں کے خلاف مہم چلارہی ہے، سندھ کے حقوق کی بات کرنا غلط ہے تو ہم یہ غلطی کرتے رہیں گے۔خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ کراچی سے ووٹ نہ ملنے پر پی پی پی انہیں سزا دے رہی ہے، وفاقی حکومت پوریسندھ میں مسائل کا خاتمہ یقینی بنائیگی، صوبائی وزراکے دورے سوائے سیر و تفریح کے کچھ نہیں ہے۔