سردار عبدالحمید کھوسو کے انتقال پراظہار تعزیت
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن)سندھ نوابشاہ ڈویژن کے صدر سردار عبدالحمید کھوسو کے انتقال پر مسلم لیگ(ن) سندھ کے صدر سید شاہ محمد شاہ,نائب صدر اعظم خان لوہانی, صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر خالد حسین شیخ نے نہایت دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردار عبدالحمید کھوسو کے انتقال سے یقینا مسلم لیگ(ن)سندھ کو بہت نقصان پہنچا ہے۔وہ سندھ کے انتہائی متحرک اور قائد محمد نواز شریف کے سچے ساتھی تھے۔ انہوں نے پارٹی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں اور ہمیشہ ورکرز کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آئے۔اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر دے۔دکھ کی اس گھڑی میں ہم سردار عبدالحمید کھوسو خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔