ڈی ایچ اے،بہاولپور اورتین بڑے کاروباری گروپس کے مابین معاہدہ 

ڈی ایچ اے،بہاولپور اورتین بڑے کاروباری گروپس کے مابین معاہدہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 بہاولپور(بیورو رپورٹ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی ایچ اے بہاولپور اور ملک کے تین بڑے کاروباری گروپس کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔ TAS International Group گروپ کے ساتھ Theme Park اور Signature villas کی تعمیر، SOLIS Energy Solution (Pvt) Ltd کے ساتھ Solar Energy Solution  جبکہ PACE Pakistan (Pvt) Ltd  کے ساتھ (بقیہ نمبر44صفحہ6پر)
جدید شاپنگ مال اور کم لاگت کے رہائشی مکانوں کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی GOC 35 Div، میجر جنر محمد اعجاز مرزا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ایچ اے بہاولپور انتظامیہ کی انتھک محنت کو سراہا اور کہا کہ اس کامیابی سے ڈی ایچ اے صارفین کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر، ڈی ایچ اے بہاولپور، بریگیڈیئر محمد عثمان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ آج ہونے  والے MoUs سے روزگار اور کاروبار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ TAS International Group گروپ کے CEO، جناب طارق سادات نے مہانوں کو بتایا کہ ان کا ادارہ ڈی ایچ اے بہاولپور میں مختلف منصوبہ جات کے قیام کی منصوبہ بندی کررہا ہے جن میں عالمی معیار کا انٹرٹینمنٹ پارک، خوبصورت جھیل کے قیام کے ساتھ Water Front Properties، سیگنیچر ولاز، فلک بوس عمارت، گالف کورس اور فائیو سٹار ہوٹل کاقیام قابل ذکر ہیں۔ SOLIS  گروپ کے CEO، فرمان لودھی نے ڈی ایچ اے کی انتظامیہ کی بلاتعطل بجلی کی فراہمی کیلئے شمسی توانائی کی ٹیکنالوجی کو متعارف کروانے کی کاوشوں کو سراہا اور PACE Pakistan (Pvt) Ltd  کے ڈائریکٹر جناب شہریار تاثیر صاحب کے ڈی ایچ اے میں جدید سہولیات سے آراستہ Villas اور شاپنگ مال کے لئے PACE Pakistan (Pvt) Ltd  کے انتخاب پر ڈی ایچ اے اور اس کے کسٹمرز کی امیدوں پر پورا اترنے کے مسمم ارادے کا اظہار کیا۔ آخر میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ ڈی ایچ اے بہاولپور کی جانب سے سیکرٹری، کرنل احمد سعید جان نے تینوں گروپس کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کئے۔
معاہدہ