نیو جوڈیشل کمپلیکس میں شفٹنگ، بار ایسوسی ایشن 2دھڑو ں میں تقسیم
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)نیو جوڈیشل کمپلیکس شفٹنگ معاملہ،تحصیل بار ایسوسی ایشن کوٹ ادو 2دھڑوں میں تقسیم،ایک دھڑے نے نیو جوڈیشل کمپلیکس میں منتقلی کی مخالفت کردی، نیو جوڈیشل کمپلیکس میں شفٹنگ وکلاء صاحبان کا معاشی قتل اور ناانصافی کے مترادف ہے، نیو جوڈیشل کمپلیکس میں فی الفور منتقلی مسائل حل ہونے تک روک دی جائے، مطالبات کی منظوری کے لئے بروز سوموار احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائے گا، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ بنچ کو ارسال (بقیہ نمبر45صفحہ6پر)
کی گئی درخواست میں موقف،تحصیل بار ایسوسی ایشن کوٹ ادو کے سابق صدور،سابق جنرل سیکرٹریز و ممبران بارسابق صدر بار اقبال ساجد گل، سابق جنرل سیکرٹریز اسلم سنبل،عامر گورایہ،غلام ربانی انصاری ایڈووکیٹ، شفقت گورمانی، فیاض کھکھ، عبدالرزاق کلاچی نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ بنچ کو ارسال کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نیو جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف میں دو سے تین فٹ سیم کا پانی موجود ہے اور نیو جوڈیشل کمپلیکس میں بجلی، گیس، پانی، بجلی، پختہ سڑکیں، لیٹرین سمیت دیگر بنیادی سہولیات موجود نا ہیں جبکہ کوٹ ادو بار ممبران کی تعداد تقریبآ 550 پر مشتمل ہے کے لئے بڑا بار روم کا ہونا اشد ضروری ہے اور نیو جوڈیشنل کمپلیکس میں وکلاء نے چیمبرز کا نا ہونا بھی بڑا مسئلہ ہے کرونا وائرس وبا کیوجہ سے وکلاء معاشی مسائل کا شکار ہیں اپنی مدد آپ کے تحت چیمبرز کی تعمیر ناممکن ہے نیو جوڈیشل کمپلیکس فوری منتقل ہونے سے وکلا کو بنیادی مسائل کیساتھ ساتھ عدالتی امور سرانجام دینے میں تاخیر کا سامنا کرنے سے سائلین کو بھی ناقابل تلافی نقصان ہوگا،سابق صدر بار اقبال ساجد گل، سابق جنرل سیکرٹریز اسلم سنبل،عامر گورایہ،غلام ربانی انصاری ایڈووکیٹ، شفقت گورمانی، فیاض کھکھ، عبدالرزاق کلاچی و دیگر کا کہنا تھا کہ نیو جوڈیشل کمپلیکس میں شفٹنگ وکلاء صاحبان کا معاشی قتل اور ناانصافی کے مترادف ہے، نیو جوڈیشل کمپلیکس میں فی الفور منتقلی مسائل حل ہونے تک روک دی جائے، مطالبات کی منظوری کے لئے بروز سوموار احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔
تقسیم