میجرطفیل شہید نشان حیدر  کا62واں یوم شہادت منایا گیا

میجرطفیل شہید نشان حیدر  کا62واں یوم شہادت منایا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بورے والا (تحصیل رپورٹر)لکشمی پور مشرقی پاکستان میں دشمنوں کو ناکوں چنے چبوانے والے میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کا62 واں یوم شہادت 7 اگست جمعہ کو منایاگیامیجرطفیل محمد نشان حیدر کا اعزاز حاصل کرنے(بقیہ نمبر42صفحہ6پر)
 والے پاکستان کے دوسرے سپوت تھے میجرطفیل محمدشہید کا شمار قوم کے ان جانبازسپوتوں میں ہوتا ہے جنہوں نے وطن کی آن، شان اور حفاظت کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیامیجر طفیل محمد شہید 22 جولائی1914 میں مشرقی پنجاب کے شہر ہوشیار پور میں پیدا ہوئے انہوں نے 1943 میں پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا اور 1947ء میں جب وہ میجر کے عہدے تک پہنچے تو اپنے پورے خاندان کے ہمراہ پاکستان آگئے اور یہاں فوج میں خدمات انجام دینے لگے میجر طفیل شہید جہاں ایک ذمہ دار آفیسر تھے وہیں ایک ذہین اور تجربہ کار انسٹرکٹرکی حیثیت سے بھی جانے جاتے تھے میجر طفیل شہید کو کمپنی کمانڈر بنا کر مشرقی پاکستان رائفلز میں تعینات کیا گیا7اگست 1958 کو لکشمی پور میں بھارتی فوج کی پیش قدمی کو روکنے کے لئے بحیثیت کمانڈر میجر طفیل نے اپنے ونگ کے ساتھ دشمن کی چوکی کے عقب میں پہنچ کر فقط 15 گز کے فاصلے سے حملہ آور ہوئے دشمن نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے مشین گن سے فائرنگ شروع کردی میجر طفیل چونکہ اپنی پلاٹون کی پہلی صف میں تھے اس لیے وہ گولیوں کی پہلی ہی بوچھاڑ سے زخمی ہوگئے تاہم وہ زخمی ہونے کے باوجود آگے بڑھتے رہے اور انہوں نے ایک دستی بم پھینک کر دشمن کی مشین گن کو ناکارہ بنایامیجر طفیل محمد نے لکشمی پور مشرقی پاکستان میں جرات و بہادری کی تاریخ رقم کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کا صفایا کیا اور گھمسان کی جنگ کے بعد انتہائی بہادری سے ملک کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ دے کرشہادت کا درجہ حاصل کیامیجر طفیل محمد کو فاتح لکشمی پور بھی کہا جاتا ہے جبکہ 5 نومبر 1959ء کو صدر پاکستان فیلڈ مارشل محمد ایوب خان نے کراچی میں ایوان صدر میں منعقد ہونے والی تقریب میں میجر طفیل محمد کی صاحبزادی نسیم اختر کو یہ اعزاز عطا کیامیجر طفیل محمد شہید کی لازوال قربانی کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان نے انہیں پاکستان کے سب سے بڑے فوجی اعزاز نشانِ حیدر سے نوازامیجر طفیل محمد یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے دوسرے سپوت تھے میجر طفیل محمد شہید کا مزارپنجاب کے ضلع وہاڑی کی تحصیل  بورے والا کے قریب  دہلی ملتان روڈ پر موجود گاوں 253 ای بی میں واقع ہے جس کو میجر طفیل شہید کے نام طفیل آباد کے نام سے جانا جاتا ہے۔
یوم شہادت