ناکے پر رکنے کی بجائے ڈاکوؤں کی فائرنگ پولیس اہلکاربال بال بچ گئے، ملزمان فرار
شاہ جمال(نمائندہ پاکستان) پانچ موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نیپولیس ناکے پر رکنے کی بجائے فائرنگ کر دی اہلکاروں (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)
نے مسجد کی اوٹ لیکر جان بچائی مقدمہ درج. چوکی بیٹ میتلا میں تعینات پولیس آفیسر عامر عباس نے کہا کہ انہیں اطلاع ملی کہ تھانہ شاہجمال کی حدود میں ہونے والی ڈکیتی مقدمہ نمبری 395/20 کے مبینہ ملزمان کا رخ دریائے سندھ کی طرف ہے جس پر انہوں نے ہیڈ چھہتر کے مقام پر ناکہ لگوا کر خود نگرانی شروع کر دی کچھ دیر بعد پانچ موٹر سائیکلوں پر سوار آٹھ افراد جو کہ مسلح آتشیں اسلحہ تھے جنہیں قریب آنے پر رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے رکنے کی بجائے ہتھیار سیدھے کر کے فائرنگ شروع کردی انہوں نے مسجد کی دیوار کی اوٹ لیکر جان بچائی تاہم مبینہ ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے نا معلوم ڈکیتوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
فرار