قاسم علی مرید کے ڈرامے”پریم گلی”کے ٹیزر کی دھوم

قاسم علی مرید کے ڈرامے”پریم گلی”کے ٹیزر کی دھوم

  

لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹر قاسم علی مرید کے ڈرامے”پریم گلی”کے ٹیزر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی ہے جس کا ناظرین کو بے چینی سے انتظار ہے۔”پریم“گلی کی کاسٹ میں سوہائے علی ابڑو، انوشے عباسی، فرحان سعید، قوی خان، شمیم ہلالی،صباء حمید،وسیم عباس اورعظمیٰ حسن شامل ہیں۔یہ ڈرامہ سیریل جلد ہی اے آر وائی سے نشر کی جائے گا۔یاد رہے کہ قاسم علی کی فلم”ٹچ بٹن”مکمل ہوچکی ہے جسے جلد ہی ریلیز کیا جائے گا ڈرامہ کی کاسٹ میں شامل اداکاروں کا کہنا ہے کہ ہم سب کا کردار بہت اچھا ہے اور سب نے بہت محنت سے کام کیا ہے امید ہے کہ دیکھنے والے اس ڈرامہ کو بہت پسند کریں گے اسکی کہانی منفرد ہے اور سب اداکاروں نے بہت اچھی اداکاری کی ہے۔

اور اس سے ہمیں بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہیں جو ضرور پوری ہوں گی۔

مزید :

کلچر -