عوام سے کیے وعدے پورے، ترقیاتی  کام جلد مکمل ہونگے، اویس دریشک

عوام سے کیے وعدے پورے، ترقیاتی  کام جلد مکمل ہونگے، اویس دریشک

  

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) صوبائی رکن اسمبلی پاکستان تحریک انصاف سردار محمداویس خان دریشک نے کہا ہے کہ عوام سے کئے وعدے ضرور پورے کریں گے ان شاء اللہ(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

 راجن پور شہرسمیت حلقہ بھر میں تعمیراتی کاموں کا جال بچھائیں گے میونسپل سروسز پروگرام کے تحت ملنے والے فنڈزسے راجن پورشہر کی مصروف ترین سڑکات ازسر نوتعمیر ہو چکیں ان سڑکات کی حالت کئی سالوں سے خراب تھی اور شہری آمدروفت کیلئے پریشان تھے جبکہ پچاس لاکھ روپے کی رقم سے شہر کی سڑکات پر لائٹس نصب کردی گئی ہیں جس کے باعث اب شہر کی سڑکات روشن ہوچکی ہیں یہ باتیں اُنہوں نے حلقہ کے عوام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں صو بائی رکن اسمبلی سردار اویس خان دریشک کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں اب پس ما ندہ علاقے ترقی یافتہ علاقوں کی صف میں شامل ہوں گے بلاامتیاز ترقیاتی کام ہمارے خا ندان کاشیوہ ہے اس موقع پر وفد کے سربراہ حاجی امیربخش خان گبول، محمداسحاق خان گبول،حاجی محمد، عبدالستار گبول، ناصر علی، عبیداللہ آصف، رسول بخش،منیر احمد ودیگر موجود تھے۔

اویس دریشک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -