گلاب کے پھول کی خوشبو پسند ہے،اداکارہ عائزہ خان

گلاب کے پھول کی خوشبو پسند ہے،اداکارہ عائزہ خان

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ پھولوں سے اس قدر لگاؤ ہے کہ اسے میری کمزور ی کہا جا سکتا ہے،اگر مجھے پھولوں خصوصاً گلاب کے پھول کی خوشبو آ جائے تو میں سوئے ہوئے بیدار ہو جاتی ہوں۔عائزہ خان نے کہا کہ مجھے آج بھی یاد ہے کہ میں سونے سے پہلے اپنے تکیے کے نیچے پھول رکھ کر سوتی تھی اور صبح بیدار ہونے کیلئے میرے لئے گلاب کے پھول کی خوشبو ضروری ہوتی تھی۔ پھول دیکھ کر نہ صرف انسانی ذہن ترو تازہ ہو جاتا ہے۔

بلکہ اس کے آپ کی شخصیت پر بڑے خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ عائزہ خان نے بتایا کہ میری ٹی وی پر بے پناہ مصروفیات ہیں اور عنقریب میری ایک نئی ڈرامہ سیریل بھی آن ائیر ہونے والی ہے جس میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہوں۔

مزید :

کلچر -