غیر معیاری ادویات کی خریداری  نیب ٹیم کا ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ  پرچھاپہ، ریکارڈ قبضہ میں لے لیا

غیر معیاری ادویات کی خریداری  نیب ٹیم کا ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ  پرچھاپہ، ریکارڈ ...

  

 ملتان (وقائع نگار) ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان میں کروڑوں روپے مالیت کی غیر معیاری ادویات کی خریداری کا (بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

معاملہ۔نیب ملتان نے ٹیچنگ ہسپتال میں چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضہ میں لے لیا۔بتایا جارہا ہے کہ ڈی جی خان کے ٹیچنگ ہسپتال میں انتظامیہ نے منظور نظر افراد کو نوازنے کے لئے پیپرا رولز سمیت دیگر قوانین کو یکسر نظر انداز کیا۔اور فائدے دیئے ہیں۔جس پر نیب ملتان نے ٹیچنگ اسپتال ڈی جی خان میں کروڑوں روپے مالیت کی غیر معیاری ادویات کی خریداری کے معاملے پر جاری تحقیقات میں پیش رفت پر  ٹیچنگ ہسپتال میں چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضہ میں لے لیا ہے۔ٹیچنگ اسپتال ڈیرہ غازی خان کے سابق ایم ایس اور ڈپٹی ایم ایس نشتر ہسپتال ملتان پر مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی بدعنوانیوں کا الزام ہے۔واضح رہے ٹیچنگ ہسپتال میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے معاملے پر نیب ملتان گزشتہ ایک سال سے  تحقیقات کر رہی تھی۔ اور  ریکارڈ قبضے میں  لے کر مزید چھان بین جاری ہے۔دوسریں جانب نیب ترجمان کے مطابق ایسا کوئی چھاپہ نیں مارا گیا۔

ادویات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -