راجن پور اوررحیم یارخان میں وقفے وقفے سے بارش، موسم خوشگوار
راجن پور،رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر، بیورو رپورٹ)راجن پور شہر اور گردونواح میں گذشتہ روز ہلکی اورتیز بارش وقفہ وقفہ سے جاری رہی جس سے گرمی کازور ٹوٹ (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)
گیا گرمی سے ستائے شہریوں نے بادلوں کے چھا نے،ٹھنڈی ہوا کے چلنے اور ہلکی وتیز بارش کے شروع ہونے سے مرجھائے چہرے خوشی سے کھل اُٹھے محکمہ موسمیات نے تین روز جمعہ،ہفتہ اور اتوار بارش کے سسٹم کے جاری رہنے کی نوید سنائی ہے ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی نے بارش کے جاری رہنے کے باعث میونسپل کمیٹی اور محکمہ انہار کے فیلڈعملہ کوسیلاب کی نا گہا نی صورت حال سے نمٹنے کے پیش ِ نظر الرٹ رہنے کی ہدایات کی ہے۔ادھررحیم یار خان اور گرد نواح میں ساون کی پہلی بارش‘ موسم خوشگوار‘ کسانوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔رحیم یارخان اورگردنواح میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے‘نماز جمعہ کے بعد رحمت کی بارش کیلئے اجتماعی دعائیں کرائی گئیں‘ دعا ختم ہوتے ہی بارش شروع ہو گئی۔ ماہرین زراعت کے مطابق فصلات پر بارش کے اچھے اثرات مرتب ہونگے جس سے کسانوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں۔
بارش