کسی بھی صوبے کی چیف ایگزیکیٹو کو نیب میں بلانا مناسب نہیں: وزیراعلٰی سندھ
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو نیب کا نوٹس ملنے کا علم نہیں، تاہم کسی بھی صوبے کے چیف ایگزیٹو کو نیب (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)
میں بلانا مناسب نہیں ہے۔کراچی میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مرادعلی شاہ نے کہا کہ نیب کو چاہیے تھا کہ وہ خود وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے پاس جا کر ان سے سوال جواب کرتے۔یہ بات انہوں نے بارش کے دوران شہر کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے تمام نالوں پر ہونے والی تجاوزات سے واقف ہوں، یہ تجاوزات ہمارے حکومت میں آنے سے پہلے کی ہیں۔ نالوں پر زیادہ تر تجاوزات اجازت لے کر کی گئی ہیں۔انہوں نے تسلیم کیا کہ نالوں پر غیر قانونی پٹرول پمپ، دکانیں اور مکانات موجود ہیں۔ جہاں جہاں تجاوزات ہیں، ان کی لسٹ بنا کر پبلک کرینگے۔ سندھ حکومت کام کر رہی ہے۔ صوبائی وزرا سڑکوں پر موجود ہیں۔ میڈیا ہمارے اچھے کام بھی دکھائے۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبے میں کاروبار کھولنے کے حوالے سے ہفتے کو اجلاس طلب کیا ہے جس میں کاروبار کھولنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے لیکن ٹیسٹنگ کم ہو گئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ