آج کی فلموں کی موسیقی کا بہت برا حال ہے، ترنم ناز

آج کی فلموں کی موسیقی کا بہت برا حال ہے، ترنم ناز

  

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ ترنّم نازنے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں سے موسیقی ملکہ ترنّم نورجہاں کے ساتھ ہی چلی گئی تھی۔ آج کی فلمی موسیقی کا بہت برا حال ہے۔ موسیقاروں کے نام سے بھی کوئی واقف نہیں ہوتا۔ کوئی اگرمیری بات سے ناراض ہوتا ہے توہوجائے۔ترنم نازنے بتایا کہ میں وہ واحد گلوکارہ ہوں، جس نے ملکہ ترنم نورجہاں کی باقاعدہ شاگردی اختیارکی۔ موسیقارماسٹرغلام حیدرنے برصغیر میں کئی بڑی آوازوں کومتعارف کروایا، ان میں سب سے زیادہ مقبولیت میڈم نورجہاں،لتا منگیشکراورشمشاد بیگم کوحاصل ہوئی۔ اب ان جیسے موسیقارنظر نہیں آتے۔ وہ اپنے کام سے عشق کرتے تھے۔ 50برس بعد نورجہاں کی آواز میں گائے ہوئے سدا بہارگیت سماعتوں میں آج بھی رس گھول رہے ہیں۔ترنم نازنے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ پاکستان میں فن کاروں کی قدرنہیں کی جاتی، اس لئے فیملی میں سے کوئی شوبزنس کی طرف نہیں آیا میری کوشش ہوتی ہے کہ میں عمدہ گیت ہی گاؤ اور اب تک میرا ریکارڈ بھی ہے کہ جتنے بھی گیت گائے ہیں ان سب کو بہت زیادہ پزیرائی ملی ہے جس کی بہت زیادہ خوشی محسوس ہوتی ہے۔

مزید :

کلچر -