انجمن وثیقہ نویسان کے زیراہتمام کشمیریوں  سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کاانعقاد

    انجمن وثیقہ نویسان کے زیراہتمام کشمیریوں  سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) انجمن وثیقہ نویسان ضلع ملتان کے زیراہتمام کشمیری(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)
 بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت صدر غلام عباس بلوچ،جنرل سیکرٹری ہدایت بھٹہ نے کی ریلی کے شرکاء وثیقہ نویسان نے ہاتھوں میں کشمیر کے حق اور بھارت کے خلاف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور نعرے بازی بھی کی غلام عباس بلوچ اور ملک ہدایت بھٹہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ایک سال سے کشمیرپر کرفیو نافذ کر کے عوام کے بنیادی حقوق سلب کررکھے ہیں دنیا کے مہذب ممالک کو اس کا نوٹس لینا چاہیے  انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام دنیا کی مظلوم ترین قوم ہیں جنہیں گزشتہ 65سال سے بھارتی ظلم و بربریت اور ہٹ دھرمی کا سامنا ہے ہم آزادی  کشمیر کے سلسلہ  میں حکومت پاکستان کے اقدامات کے ساتھ ہیں اور اللہ رب العزت کے حضور کشمیری عوام کے حق خودارادیت اور آزادی کے لیے دعا گو ہیں۔
ریلی