شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کئے جانے کا تحریری حکم جاری

 شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کئے جانے کا تحریری حکم جاری

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج امجد نذیرچودھری نے رمضان شوگر ملز ضمنی ریفرنس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرمیاں شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کرنے کا تحریری حکم جاری کردیاہے،عدالتی تحریری حکم میں کہاگیاہے کہ رمضان شوگر ملز کے مرکزی اور ضمنی ریفرنس اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد فرد جرم عائد کی جاتی ہے،ملزم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز فرد جرم عائد ہونے کے بعد قانونی طور (بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

پر اپنے موقف کے دفاع کے لئے درخواست دائر کر سکتے ہیں۔آئندہ سماعت 27 اگست کو پراسکیوشن کے گواہ شہباز علی خان اور طارق مسعود فاروق بیانات قلمبند کروانے کے لئے عدالت میں پیش ہوں۔

تحریری حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -