سندھ نے غربت میں کمی کیلئے وفاق سے مردم شماری کا ڈیٹا مانگ لیا

  سندھ نے غربت میں کمی کیلئے وفاق سے مردم شماری کا ڈیٹا مانگ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی) سندھ حکومت نے غربت کم کرنے کے ایک پروگرام کے تحت وفاق سے مردم شماری کا ڈیٹا مانگ لیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے مردم شماری ڈیٹا کے لیے وفاقی ادارہ شماریات کو خط لکھ کر کہا ہے کہ صوبے میں غربت پر قابو پانے کے لیے سماجی تحفظ اور معاشی استحکام کا پروگرام متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کے لیے مردم شماری ڈیٹا درکار ہے۔ صوبائی بجٹ میں غریب طبقے کے لیے سماجی تحفظ اور معاشی استحکام کا پروگرام متعارف کرایا گیا تھا۔(بقیہ نمبر49صفحہ6پر)
 خط میں کہا گیا کہ اس تناظر میں ادارہ شماریات سے درخواست ہے کہ آبادی کی تفصیلات، شہری، دیہی آبادی کا بلاک وائز ڈیٹا اور نقشہ فراہم کیا جائے، سندھ حکومت کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ مطلوبہ ڈیٹا صوبائی شماریات دفتر کے ذریعے فراہم کیا جائے۔ سندھ حکومت نے خط میں لکھا ہے کہ آبادی کے اعداد و شمار سماجی پروگرام کے لیے مدد گار ہوں گے۔
 مردم شماری ڈیٹا