رحیم یارخان میں 10وارداتیں  شہری نقدی، موٹرسائیکل مویشی  سمیت قیمتی اشیاء سے محروم

  رحیم یارخان میں 10وارداتیں  شہری نقدی، موٹرسائیکل مویشی  سمیت قیمتی اشیاء ...

  

رحیم یار خان (بیورو رپورٹ  ) ضلع بھر میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا‘ مزید10 وارداتوں میں ملزمان نقدی‘ موٹر سائیکل‘ سامان کریانہ‘ بیٹریاں‘ ادویات‘ (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

آم اور مویشی چرا کر فرار ہوگئے‘ پولیس بے بس‘مالکان کی رپورٹ پر مقدمات درج۔تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات منٹھار روڑ کے رہائشی محمد شریف کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان حسن وغیرہ نے 96 ہزار 800 روپے کی نقدی اور سامان کریانہ چرا لیا‘دوسری واردات مسن آباد کے رہائشی محمد نعمان کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 75 ہزار 500 روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ تیسری واردات ماڈل ٹاؤن کے رہائشی یاسر ریاض کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 75 ہزار 500 روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ چوتھی واردات سہجہ کے رہائشی فقیر بخش کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 60 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ پانچویں واردات تاج پور مرید والا کے رہائشی مظہر عباس کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان محمد صابر وغیرہ نے 32 ہزار روپے مالیت کے آم چرا لیے‘ چھٹی واردات چک 148 کے رہائشی محمد اشرف کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان علی وغیرہ نے 15 ہزار روپے مالیت کی بیٹریاں چرا لی‘ ساتویں واردات فرید آباد کے رہائشی محمد عصمت کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے لاکھوں روپے مالیت کے ادویات کے 36 کارٹن کنٹینر سے چرا لیے‘ آٹھویں واردات چک 51 کے رہائشی تجمل کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان اعجاز وغیرہ نے 80 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے‘ نویں واردات چک 142 کے رہائشی عبدالطیف کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے ملزمان گامن شر وغیرہ نے 1 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے جبکہ دسویں واردات بستی ہموں کے رہائشی عبدالنعیم کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 40 ہزار روپے مالیت کی بیٹریاں چرا لی اور فرارہوگئے۔ مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

وارداتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -