ملک بھر میں ٹائیگر فورس ڈے کل منایا جائیگا، صوبائی سطح پراقدامات تیز کرنے کا فیصلہ

ملک بھر میں ٹائیگر فورس ڈے کل منایا جائیگا، صوبائی سطح پراقدامات تیز کرنے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی) کل بروزاتوار 9 اگست کو ملک بھر میں ٹائیگر فورس ڈے منانے کی تیاریاں جاری ہیں،وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر صوبائی سطح پر اقدامات میں تیزکر نے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،اس حوالے سے معاون خصوصی عثمان ڈار نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی جس میں سندھ میں بھی ٹائیگر فورس کے رضا کاروں کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا،صوبائی حکومت کے عدم تعاون کے باوجود صوبے میں ٹائیگر فورس ڈے منایا جائیگا،سندھ میں ٹائیگر فورس کی قیادت گورنر سندھ عمران اسماعیل کریں گے۔ عثمان ڈار نے کہا قومی مفاد کے معاملے میں سندھ حکومت کا عدم تعاون افسوسناک ہے،وزیراعلیٰ سندھ سے درخواست کی تھی کہ معاملے کو سیاست کی نذر نہ کریں۔ عثمان ڈارنے کہا شجرکاری مہم کی سب سے زیادہ ضرورت اس وقت سندھ کے علاقوں میں ہے،ذاتی انا اور ہٹ دھرمی کی بجائے پاکستان اور آنے والی نسلوں کا سوچیں۔ وفاقی حکومت ٹائیگر فورس رضا کاروں کو تنہاء نہیں چھوڑے گی۔ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق کلین گرین پاکستان کی سب سے بڑی مہم شروع کریں گے۔اس موقع پرگورنر سندھ نے قومی مہم میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا نوجوان رضا کاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے،خود ٹائیگر فورس کیساتھ شجر کاری مہم میں حصہ لوں گا۔
ٹائیگر فورس ڈے

مزید :

علاقائی -