کروناویکسین کا ٹرائل 2ہفتوں میں شروع ہوگا، حنیف پتافی
ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ، سٹی رپورٹر) مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے علاج کے حوالے سے ویکسین کی پیشرفت کے بعد ملک میں ویکسین کی ٹیسٹنگ کیلئے رضاکار آئندہ چند روز میں بھرتی کئے جائیں گے۔ابتدائی طور پر پاکستان میں ویکسین کی ٹیسٹنگ 25 افراد پر کی جائے گی۔25 افراد کو اصل ویکسین دی جائے گی جبکہ 25 مریضوں کو کنٹرول کے طور پر بے اثر دوا دی جائے گی اور ویکسین کا ٹرائل دو ہفتے تک شروع ہو جائے گا۔(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)
پاکستان میں ویکسین کی کمرشل سکیل پر تیاری تین ماہ تک شروع ہو سکتی ہے، مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی نے بتایا کہ آسٹریلیا سے ویکسین چند روز تک پاکستان پہنچ جائے گی۔ویکسین بنیادی طور پر پروٹین ہے اور ماہرین طب کے مطابق ویکسین انسانی صحت کیلئے نقصان دہ نہیں ہے ٹیسٹنگ کے آغاز سے قبل اس کی نیشنل بائیوایتھیکل کمیٹی اور ڈریپ سے منظوری لی جائے گی۔ویکسین کو انٹراماسکیولر انجیکشن کی شکل میں کورونا کے مریضوں کو دیا جائے گا۔اس پائیلٹ پروجیکٹ کے نتائج کو دیکھتے ہوئے زیادہ مریضوں کو ویکسین دی جائے گی۔مشیر صحت حنیف پتافی نے کہا کہ کورونا کے کیسز کم ہونے پر قوم کو اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔سمارٹ لاک ڈاون اور موسمی حالات بھی کیسز میں کمی کی بڑی وجوہات ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹ کے دوران آسٹریلیا میں پہلے جانوروں اور اب انسانوں میں یہ ویکسین موثر ثابت ہو رہی ہے پاکستان کی دیگر یونیورسٹیوں کو بھی پراجیکٹ کا حصہ بنائیں گے۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز آسٹریلیا میں تیار ہونے والی ویکسین کو پاکستانی مریضوں پر ٹیسٹ کریگی۔کوویکس 19 کے نام سے تیار ہونے والی ویکسین پہلے مرحلے پر کامیاب ثابت ہوئی ہے پہلے مرحلے پر ویکسین کو جانوروں پر استعمال کیا گیاکوویکس 19 نامی ویکسین کو آسٹریلوی فلنڈرز یونیورسٹی میں پروفیسر نکولائی پیٹرووسکی اور انکی ٹیم نے تیار کیاویکسین کو دوسرے مرحلے میں آسٹریلیا کے علاوہ امریکہ اور دیگر ممالک میں بھی انسانوں پر ٹیسٹ کیا جائے گاویکسین کی انسانوں پر ٹیسٹنگ کیلئے فلنڈرز یونیورسٹی اور یو ایچ ایس کے درمیان معاہدہ ہوگاکراچی کی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی بھی معاہدہ کا حصہ ہوگی۔ویکسین کی ٹیسٹنگ کے حوالے سے یو ایچ ایس میں گزشتہ روز ویڈیو اجلاس اور میڈیا بریفنگ کا انعقاد ہوا جس میں آسٹریلیا سے پروفیسر نکولائی پیٹرووسکی، پروفیسر ڈیوڈ گورڈن نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی پروفیسر نکولائی پیٹرووسکی نے کورونا ویکسین کی تیاری اور پہلے مرحلے میں کامیابی کے حوالے سے بریفنگ دی جناح میڈیکل یونیورسٹی کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق رفیع بھی ویڈیو لنک میں موجود تھے۔
حنیف پتافی