کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے رن فار کشمیر ٹیلی میراتھن کے انعقاد کا فیصلہ
اسلام آباد (این این آئی)کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے رن فار کشمیر ٹیلی میراتھن کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا گیا۔جمعہ کو وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان میں ٹیلی میراتھن کے حوالے سے اجلاس ہوا جس کی صدارت علی امین خان گنڈاپور نے کی۔اجلاس میں چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی اور نیشنل سیکورٹی پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی معید یوسف نے بھی شرکت کی۔ وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے کہاکہ کشمیریوں کے حقوق کے لیے ہر ممکن فورم پر آواز بلند کریں گے
کشمیری عوام