ڈیرہ:پل ڈاٹ کی توسیع کیلئے5ماہ کی ڈیڈ لائن
ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ، سٹی رپورٹر): پل ڈاٹ ڈیرہ غازی خان کی توسیع اور کشادگی کیلئے پانچ ماہ کا وقت دیا گیا ہے تین ماہ میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی چوک کو خوبصورت اور جاذب نظر بنائے گی۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ساجد ظفر ڈال نے حتمی تاریخ دے دی ہے۔ضلع میں،تھانوں،چیک پوسٹوں،رابطہ سڑکوں کی تعمیر و بحالی،تعلیم اور صحت کے مراکز اپ گریڈیشن سمیت 31 نئے منصوبے شروع کیے جائیں گے،سروے کرکے دو روز کے اندر تخمینہ(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)
اور فزیبلٹی رپورٹ بھی طلب کرلی گئی ہے۔کمشنر ساجد ظفر ڈال نے یہ احکامات ضلع ڈیرہ غازی خان کے ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق سمیت دیگر افسران شریک تھے کمشنر ساجد ظفر ڈال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار علاقہ کی ترقی پر خصوصی فوکس کررہے ہیں۔منصوبوں کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ہر منصوبہ کی تکمیل کی حتمی تاریخ دیں اور ٹائم لائنز کو سامنے رکھ کر ہر منصوبہ کی پیشرفت رپورٹ دی جائے۔منصوبوں میں مٹیریل کے معیار پر ہر گز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ افسران فیلڈ میں نکلیں اور منصوبوں کو مانیٹر کریں۔دفاتر میں بیٹھ کر منصوبوں کے معیار کو مانیٹر نہیں کیا جاسکتا۔کمشنر نے ڈی جی خان کی آسٹروٹرف ہاکی گراؤنڈ میں فلڈ لائٹس شامل نہ کرنے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ کو سکیم میں فلڈ لائٹس شامل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے ڈی جی خان ڈویلپمنٹ پیکج اور تونسہ پیکج کی نئی 31 سکیموں کیلئے سروے کرکے دو روز کے اندر تخمینہ طلب کرلیا۔کمشنر ساجد ظفر ڈال کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں مختلف پروگرام کے تحت 1231 منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے جن پر 40 ارب 36 کروڑ سے زائد رقم خرچ کی جائے گی۔ملک کی ٹریفک کے جنکشن پل ڈاٹ کی کشادگی کا منصوبہ 31 دسمبر تک مکمل کیا جائیگاپارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی جنوری سے پل ڈاٹ چوک پر لینڈ سکیپنگ شروع کرے گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے پل ڈاٹ منصوبہ کے تمام فنڈز جاری کردئیے ہیں۔ڈی جی خان ڈویلپمنٹ پیکج اور وہوا پیکج کے تحت 225 سکیمیں مکمل کرائی جائیں گی۔145 جاری منصوبے ڈویلپمنٹ پیکج میں شامل ہیں۔صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے جاری 194 منصوبوں پر 35 ارب 56 کروڑ روپے،اے ڈی پی کے چار نئے منصوبوں پر ساڑھے 42 کروڑ روپے،کمیونٹی ڈویلپمنٹ پیکج فیز ون کے 78 منصوبوں پر 71 کروڑ 90 لاکھ روپے،فیز ٹو کے 62 منصوبوں پر 71 کروڑ 30 لاکھ روپے،ایس ڈی جیز پروگرام کے تحت فیز ون کے 504 منصوبوں پر ساڑھے 85 کروڑ روپے،فیز ٹو کے248 منصوبوں پر 58 کروڑ 30 لاکھ روپے،نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام کے تحت دیہی رابطہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے فیز ون کے تحت نو منصوبوں پر 61 کروڑ 80 لاکھ روپے،فیز ٹو کے آٹھ منصوبوں پر 62 کروڑ ساٹھ لاکھ روپے اور پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے 123 منصوبوں پر 27 کروڑ 20 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عدیل،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،ڈی جی پی ایچ اے ڈاکٹر عابد محمود ملک اور دیگر افسران شریک تھے۔اجلاس میں ہائی ویز،بلڈنگز،لوکل گورنمنٹ،پی ایچ اے،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور دیگر محکموں کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔