کراچی میں بارش کے باعث 400سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے

کراچی میں بارش کے باعث 400سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے

  

کراچی(آئی این پی)کراچی میں بارش ہوتے ہی کے الیکٹرک کے 400سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے، شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔کئی علاقوں میں کل سے اب تک بجلی کی فراہمی بحال ہی نہ ہوسکی، شاہ فیصل کالونی، گرین ٹان، عظیم پورہ میں 24گھنٹے سے بجلی معطل ہے جبکہ جامعہ ملیہ کے اطراف کے علاقے بھی بجلی سے محروم ہیں۔ ان علاقوں کے مکینوں نے کے الیکڑک دفتر کے باہر احتجاج بھی کیا۔اس کے علاوہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے۔اورنگی ٹان، لانڈھی، سرجانی ٹان، گلستان جوہر، ملیر، شاہ فیصل کالونی، محمود آباد، ڈیفنس، بلدیہ ٹان، اولڈ سٹی ایریا، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد سمیت شہر کے کئی علاقوں میں بجلی تاحال بند ہے۔

بارش

مزید :

علاقائی -