مرید کے میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان جاں بحق، ملزم فرار

مرید کے میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان جاں بحق، ملزم فرار

  

شیخوپورہ،فیروزوالہ(بیووررپورٹ، نمائندہ پاکستان)مریدکے کے نواحی گاؤں میں ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق،موٹر سائیکل سوار ڈاکو قتل کرنے کے بعد نوجوان سے 47 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے،جاں بحق نوجوان کی شناخت حافظ عرفان کے نام سے ہوئی ہے جو ایک مسجد میں امامت کے فرائض انجام دے رہا تھا،مقتول کے بھائی نے مقدمہ کے اندراج کے لئے تھانہ صدر مریدکے میں درخواست دائر کر دی۔

ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ منوں آباد چوکی کا انچارج بختیار بھٹی ڈاکوؤں کی پشت پناہی کر رہا ہے، علاوہ ازیں شیخوپورہ روڈ پر ھڈی مل کے قریب تین موٹر سائیکل سوار ڈاکو بلال نامی نوجوان جو مبارک آباد کا رھائشی ھے سے گھر واپس آتے ھوئے 8 ہزار روپے نقدی اور موبائل لوٹ کر فرار ھو گئے،پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزید :

علاقائی -